2 غیر ملکی کھلاڑی کورونا کا شکار ، پی ایس ایل میچز شیڈیول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان
کراچی : پی سی بی نے پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ، پی سی بی حکام نے بتایا کہ 3 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائرکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا کوئی میچ ملتوی نہیں ہوگا، میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کھلاڑیوں سمیت 244 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی گئے جس کے بعد آج تین افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ جن میں 2 غیر ملکی کھلاڑی اور 1سپورٹنگ سٹاف شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا مثبت آنے والوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے، ان افراد کے ریپیٹ ٹیسٹ جمعرات کو کیا جائے گا۔
سمیع برنی نے کہا کہ اس وقت ببل کے اندر تین سو کے قریب لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اسٹاف کے بھی ٹیسٹ ہوئے ہیں ، براڈکاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تین بجے پی ایس ایل کی ایک ورچوئل میٹنگ کی جارہی ہے ، میٹنگ میں تمام فرنچائز کے اونرز کو اعتماد میں لینا ہے۔سمیع برنی نے کہا کہ کس بھی پلئیر کو آئسولیشن میں نہیں بھیجا گیا ہے ، ماسک ، اور ڈسٹنسنگ کے لیے کہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل







