جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی آمد پر سندھ اسمبلی میدان جنگ میں تبدیل

کراچی : سندھ اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرک ارکان کی آمد پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہنگامہ آرائی ، سندھ اسمبلی میدان جنگ بن گیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی آمد پر سندھ اسمبلی میدان جنگ میں تبدیل
پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی آمد پر سندھ اسمبلی میدان جنگ میں تبدیل

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 3 منحرف   ارکان سندھ اسمبلی پہنچے تو  جھگڑا شروع ہو گیا۔ پی ٹی آئی ارکان نے اپنے منحرف ارکان کا گھیراؤ کرلیا،    شہریار شر، اسلم ابڑو اور کریم بخش گبول  کے  شرجیل میمن کے ہمراہ اسمبلی میں داخل ہو نے پر زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی ،  پیپلزپارٹی کے برہان چانڈیو نے دونوں ارکان سے مصافحہ کیا جس کے بعد   پی ٹی آئی ارکان نے ان پر حملہ کردیا جس پر پی پی ارکان بھی معاملے میں کود پڑے۔ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز نے پی پی پارلیمانی لیڈر کو زمین پر گرا دیا ۔  ارکان ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہے۔لڑائی مارکٹائی کے دوران سندھ اسمبلی میں میز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

کشیدگی کے واقعے  پر سندھ اسمبلی کے ا سپیکر آغا سراج درانی  نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو تمام صورتحال پر انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ  سندھ اسمبلی مقدس ایوان ہے واقعے کی تحقیقات کی جائے۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا۔

علاقائی

پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

پنجاب   حکومت کی جانب سے  طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔

حکومت پنجاب  کی جانب سے  طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے الیکٹرک بائیکس کے لیے درخواست جمع کروانے والی ہر طالبہ کے لیے بائیک دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ  یتیم اسٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں، بینک آف پنجاب نے 20 ہزار طلبہ و طالبات کو بائیک کے لیے قرض دینے کی منظوری دے دی۔

ترجمان کے مطابق طلبہ و طالبات میں ساڑھے سات ہزاربائیکس تقسیم کر دی گئی ہے،روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے,پانچ ہزار سے زیادہ پیٹرول بائیکس کی ڈیلوری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ سٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک کیلئےموقع دیا جائیگا

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مزید ساڑھے 6 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی پر کام جاری ہے، تمام بائیکس پر 2 سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یوکرین کے لانگ رینج میزائل حملے کے بعد پیوٹن نے نیو کلئیر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کردی

نئی ڈاکٹرائن کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوکرین کے لانگ رینج میزائل حملے کے بعد پیوٹن نے  نیو کلئیر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کردی

یوکرین کے روس پر امریکی ساختہ لانگ رینج  میزائل حملے کے بعد پیوٹن نے  نیو کلئیر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کر دی۔

نئی ڈاکٹرائن کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے۔

امریکہ کی جانب سے یوکرین کو روس کے اندر تک طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کی اجازت ملنے کے بعد روس نے اپنی نیوکلئیرڈاکٹرائن میں تبدیلی کر دی ہے۔

نئی ڈاکٹرائن کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے۔

روسی کی جوہری ڈاکٹرائن کے مطابق اگر  روس یا اس کے اتحادی  ملک بیلا روس پر اگر روایتی ہتھیاروں سے ایسا حملہ کیا گیا جو اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت  کے لیے کسی بڑے خطرے کا سبب بنے تو اس صورت میں بھی روس جوہری ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔

روس کی نئی جوہری ڈاکٹرائن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی فوجی اتحاد یا بلاک کے رکن کی جانب سے روس پر جارحیت پورے اتحاد کی جارحیت تصور کی جائے گی۔

روس کی یہ نئی جوہری ڈاکٹرائن عین  ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو امریکا کے فراہم کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے روس کے اندر حملے کی اجازت دی ہے۔

امریکی اجازت ملتے ہی یوکرین نے روس کے  علاقے برائنسک پر طویل رینج تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں  سے حملہ کیا۔

روسی فضائیہ کا کہنا ہے کہ یوکرین نے امریکی میزائلوں سے روس کے علاقے برائنسک پر حملہ کیا،یوکرین کی جانب سے  حملے میں چھ امریکی میزائل داغے گئے جن میں سے پانچ کو روسی فضائیہ نے ہوا میں ہی مار گرایا جبکہ ایک میزائل سے  معمولی نقصان پہنچا۔ تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے فوجی تنصیب کی سرزمین پر گرے، جس سے آگ لگ گئی جسے اب تک بجھا دیا گیا ہے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

عدالت نے بانی پی ٹی آئی  کی  10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی  اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے  وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، جبکہ کی ایف آئی اے کی طرف سے اسپیشل پراسیکوٹرز عمیر مجید ملک اور ذوالفقارعباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی  کی  10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll