Advertisement
پاکستان

این اے 133:ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے لاہور میں نیا جنم لیا ہے، آصف زرداری

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوئی بھی میدان خالی نہیں چھوڑتی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Dec 6th 2021, 2:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
این اے 133:ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے لاہور میں نیا جنم لیا ہے، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کو پارٹی کے لیے ٹرننگ پوائنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے لاہور میں نیا جنم لیا ہے جو پنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں شاندار نتائج پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت ،ان کی ٹیم اور کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے اس سلسلے میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد بھی دی ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے الیکشن نتائج پر کہا کہ ہماری کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پورے پنجاب میں دوبارہ بحال ہو گی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوئی بھی میدان خالی نہیں چھوڑتی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ لوگ دیگر جماعتیں چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل ضمنی الیکشن میں 32 ہزار 313 ووٹوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ انہوں نے اس طرح 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 26 ہزار 728 ووٹ زیادہ حاصل کیے ہیں۔ اسلم گل کو 2018 کے الیکشن میں 5585 ووٹ ملے تھے۔

2018 کے عام انتخابات میں این اے 133 میں 51.89  فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے تھے جب کہ موجودہ ضمنی الیکشن میں اعداد و شمار کے تحت 18.59 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ

  • 3 گھنٹے قبل
افریقی ملک نائیجریا میں باراتیوںکی بس حادثے کا شکارہو گئی، 19 افراد جاں بحق

افریقی ملک نائیجریا میں باراتیوںکی بس حادثے کا شکارہو گئی، 19 افراد جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول

مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول

  • 26 منٹ قبل
اگر میچ ریفری تبدیل نہ ہوا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا،پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف

اگر میچ ریفری تبدیل نہ ہوا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا،پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف

  • 3 گھنٹے قبل
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت

  • ایک گھنٹہ قبل
حکومت کا جڑواں شہروں کے درمیان جدید تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ، فاصلہ کتنی دیر میں طے ہوگا؟

حکومت کا جڑواں شہروں کے درمیان جدید تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ، فاصلہ کتنی دیر میں طے ہوگا؟

  • 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم اسلامی ممالک کےسربراہی  اجلاس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے

وزیر اعظم اسلامی ممالک کےسربراہی  اجلاس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے

  • 2 گھنٹے قبل
 ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایت درج کرادی

 ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایت درج کرادی

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز

پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز

  • 2 گھنٹے قبل
امریکی صدر  کی واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی

امریکی صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی

  • 3 گھنٹے قبل
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا کتنا سستا ہوا؟

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا کتنا سستا ہوا؟

  • ایک گھنٹہ قبل
پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ،مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی

پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ،مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement