ہیٹی میں آئل ٹینکر دھماکے سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کے میئر نے منگل کو بتایا کہ ہیٹی کے دوسرے بڑے شہرکیپ ہیٹین کی ایک گلی میں رات کے وقت آئل ٹینکر پھٹنے سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میئر پیئر یوروس نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مقامی ہسپتال بہت سے زخمیوں کا علاج کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "اب تک صورت حال نازک ہے کیونکہ وہاں پہلے ہی 50 کے قریب لاشیں موجود ہیں۔" "ہمیں انسانی وسائل کیساتھ مادی وسائل کی بھی ضرورت ہے، یعنی سیرم، گوج، اور ایسی کوئی بھی چیز جو شدید جلنے کی صورت میں استعمال کی جا سکے۔"
زخمیوں کی کل تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
مقامی میڈیا کے مطابق، پٹرول لے جانے والا ٹرک آدھی رات کے قریب کیپ-ہیٹین میں سماری کے علاقے میں الٹ گیا۔دھماکے کے بعد جب امدادی کارکن صفائی کر رہے تھے تو سفید چادروں میں ڈھکی لاشیں زمین پر پڑی تھیں اس سے پہلے کہ انہیں ٹرکوں میں اتارا جائے۔
دھماکے سے گلیوں میں واقع مکانات اور دکانوں ،موٹر سائیکلوں اور کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔
حکومت نے جاں بحق افراد کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ہیٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ وہ حکام کی مدد کے لیے تیار ہے، اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 39 منٹ قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل





