وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے ملبوسات پر طنزیہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شہباز گل کو دن میں تارے دیکھا دیئے۔


تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے جنید صفدر کی بارات پر مریم اورنگزیب کے پہنے جانے والے لباس پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے مریم اورنگزیب اور مریم نواز کے ایک جیسے کپڑوں کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں اور مریم نواز سے متعلق لکھا کہ خود تو ہندوستانی اور پاکستانی مہنگے درزیوں سے تیار شدہ کروڑوں کے جوڑے اور ہماری بہن مریم اورنگزیب کے لیے پرانے کپڑے؟
شہباز گل نے مزید لکھا کہ اِن کے ساتھ یہ سلوک بالکل درست نہیں ہےجس پر سوشل میڈیا صارفین نے غصے کا اظہار کیا ،عوام کی توپوں کا رخ اپنی جانب دیکھ کر شہباز گل کو اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

معاون خصوصی کی اس ٹوئٹ کے فوری بعد سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کسی نے شہباز گل کو غیر تعلیم یافتہ کہا تو کسی نے کچھ روز قبل ہونے والے واقعے میں خاتون کی جانب سے شہباز گل سے ڈگری وصول نہ کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کا ولیمہ گزشتہ روز جاتی امرا میں ہوا، شادی کی تمام تقریبات میں مریم نواز کے انداز اور لباس کے خوب چرچے رہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 12 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 20 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 12 گھنٹے قبل




