Shah Mahmood Qureshi's appeal to Islamabad High Court #gnn #shahmahmoodqureshi #islamabadhighcourt
868 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
-
Public Power Show of Istehkam-e-Pakistan Party | Breaking News | GNN
-
Caretaker CM Punjab Mohsin Naqvi Important Decision | Breaking News | GNN
-
LIVE | Caretaker Information Minister Minister Jan Achakzai Important Media Talk | GNN
-
Pakistan Inflation Rate Hike | People Worried Over Current Situation Of Economy | Breaking News |GNN

جرم
برازیل : پولیس کاروائی کے دوران 7مشتبہ افراد ہلاک 2گرفتار
یاد رہے کہ برازیل میں آئے دن دہشگردی اور فائرنگ کے معاملات سامنے آتے رہتے ہیں

برازیل کی پولیس نے شمال مشرقی ریاست سرگیپے میں ایک کارروائی کے دوران 7مشتبہ افراد کو ہلاک اور 2کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق برازیلین پبلک سیکورٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ریاست سرگیپے میں تقریباً 100 پولیس افسران پر مشتمل ایک ٹیم نے قتل، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث مجرمانہ گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے23مقامات کی تلاشی کے دوران 7مشتبہ افراد ہلاک اور 2کو گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کے طور پر شناخت کر لیا گیا ہے اور دوسرے شخص سے تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ برازیل میں آئے دن دہشگردی اور فائرنگ کے معاملات سامنے آتے رہتے ہیں ۔
پاکستان
نواز شریف تو شہ خانہ کیس میں شامل تفتیش
پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح،ارشد تبریز، نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے ۔
نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوکر شامل تفتیش ہوگئے ہیں، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ سوالات دے دیے گئے ہیں، سوالات کے جوابات بھی فراہم کردیے گئے ہیں، جواب جمع ہوگیا تفتیشی نے بتادیا ۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جواب جمع ہوگیاہے، مزید کاروائی ہوگی، اس کے لیے تھوڑا وقت دیاجائے۔
وکیل نے عدالت میں کہا کہ 2019ء میں سوالنامہ تیارکیا، میاں صاحب علیل تھے، فراہم نہ کیاجاسکا۔ جو ریفرنس تیار کیا، جو گاڑی لکھی اس کی واپسی کے لیے کوئی ریکارڈ نہیں۔ کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نوازشریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو۔
عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ اب اس پر کیا کریں گے؟، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔
دنیا
موسمیاتی تبدیلیوں کے بار ے میں کوپ 28 کا آغاز دبئی میں کیا گیا
تقریباً180 سربراہان مملکت اور دنیا بھر سے ہزاروں وفود کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس اگلے ماہ کی بارہ تاریخ تک جاری رہے گی

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس کوپ - 28 دبئی میں شروع ہو گئی ہے۔
تقریباً180 سربراہان مملکت اور دنیا بھر سے ہزاروں وفود کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس اگلے ماہ کی بارہ تاریخ تک جاری رہے گی۔
کانفرنس کے آغاز پر COP-28 کے صدرسیمع شورکے نے ذمہ داریاں COP-28 کے صدر سلطان احمد الجابر کے حوالے کیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں کوپ28 کانفرنس میں شرکت کیلئے دبئی میں ہیں۔وہ کل اور ہفتے کوسربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
قزاخستان کے شہر الماتے کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افرادجاں بحق ،2زخمی
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز
-
تجارت ایک دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
تفریح 2 دن پہلے
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کاانٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر