جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا، بیرسٹر سیف

خواجہ آصف علی امین کے خلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت کو بحال کریں، مشیر اطلاعات کے پی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف علی امین گنڈا پور کے خلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت کو بحال کریں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جس پارلیمنٹ سے خواجہ آصف علی امین گنڈاپور کے خلاف بیان دے رہے ہیں پہلے اس کی عزت تو بحال کریں، فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا تھا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیر دفاع بارڈر کی حفاظت کرتے تو علی امین گنڈاپور کو خود افغانستان سے بات چیت کی ضرورت نہ پڑتی، خواجہ آصف ہر وقت زہر اگل رہا ہے، خواجہ آصف خود بھی کچھ نہیں کرتے اور دوسروں کو بھی نہیں کرنے دیتے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراس بارڈر دہشت گردی وفاقی مسئلہ ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہے، جعلی حکومت کر نہیں سکتے تو بارڈر کا انتظام وانصرام خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کریں، جعلی حکومت نے ملک کو انتہائی نازک صورتحال میں دھکیلا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ  گورنر خیبرپختونخوا نہ 3 میں ہے اور نہ 13 میں، بس صرف بیان بازی کررہے ہیں، فیصل کریم کنڈی اپنے منصب کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں، اپنے کرتوتوں کی وجہ سے یہ گورنر عہدے کے لیے نااہل ہوچکے ہیں،گورنر اور وزیراعظم ٹیلی فون کال پر ڈرامہ بازیاں بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال کی ذمہ دار براہ راست جعلی وفاقی حکومت ہے، جعلی حکومت سے ملک نہیں سنبھل رہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

مہمان ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

کپتان لورا وولوارٹ کی قیادت میں جنوبی افریقا کی ٹیم جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور کے ایئرپورٹ پر پہنچی۔

پروٹیز ویمنز ٹیم بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان روانہ ہو گی۔

مہمان ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کار ساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد

ملزمہ نتاشہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کے خلاف منشیات استعمال کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر بروز بدھ کو کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کے بعد فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سیشن عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا تاہم اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔ 

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔

عدالت کی جانب سے ضمانت کا فیصلہ ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد سامنے آیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll