نیپرا کے رکن برائے سندھ، رفیق احمد شیخ نے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا براہ کرم، جو سوال پوچھا گیا ہے، اس کا سیدھا جواب دیں


بجلی کے صارفین کو دی جانے والی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سبسڈی پر مشتمل وزیراعظم ریلیف پیکیج بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک ختم کر دیا گیا، جس سے لاکھوں شہریوں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے۔
یہ ریلیف گزشتہ سال اپریل میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے موسم گرما میں بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے پیش نظر دیا گیا تھا، لیکن اب اس کی معیاد مکمل ہونے پر بجلی کے بل دوبارہ گزشتہ سال کی پرانی قیمتوں پر جاری کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں کی شکایت ہے کہ حکومت نے یہ تاثر دیا تھا کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مستقل کمی کی گئی ہے، جبکہ اب معلوم ہو رہا ہے کہ یہ صرف ایک عارضی سہولت تھی۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے، نہ کہ وقتی ریلیف دے کر عوام کو گمراہ کیا جائے۔
حکومتی وضاحت اور تضاد:
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن، اویس لغاری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت بنیادی سطح پر ریلیف فراہم کر رہی ہے، تاہم فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں ماہانہ اتار چڑھاؤ ایک معمول کا عمل ہے، جس کے باعث بلوں میں فرق آ سکتا ہے۔
لیکن دوسری جانب نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کی ایک حالیہ سماعت کے دوران، جب صارفین نے استفسار کیا کہ آیا 7.41 روپے فی یونٹ رعایت اب بھی موجود ہے یا نہیں، تو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کے حکام واضح جواب دینے سے گریزاں رہے۔
نیپرا کے رکن برائے سندھ، رفیق احمد شیخ نے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا براہ کرم، جو سوال پوچھا گیا ہے، اس کا سیدھا جواب دیں۔
تاہم اس تنبیہ کے باوجود حکام کی جانب سے کوئی شفاف وضاحت نہ دی جا سکی، جس پر نیپرا نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 3 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 13 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- 27 منٹ قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- 2 گھنٹے قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل