جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

دنیا

حماس کی تجاویز مسترد، اسرائیل کا رفاہ پر حملہ

اسرائیل کی ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں 5 بچے شہید ہو گئے

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظوری کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملہ کر دیا، ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں 5 بچے شہید ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے غزہ جنگ بندی کی تجاویز منظور کر کے ثالثوں کو جنگ بندی کی منظوری سے آگاہ کر دیا، حماس نے مصری اور قطری ثالث کاروں کو جنگ بندی کی تجویز کے ساتھ اپنے معاہدے سے بھی آگاہ کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی منظور کردہ تجاویز اسرائیل کے مطالبات سے دور ہے لیکن اسرائیلی حکومت مذاکرات کیلئے ایک وفد بھیجے گی ساتھ ہی جنگی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے رفاہ پر کارروائی جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ وہ فریم ورک نہیں ہے جسے ہم نے منظور کیا تھا، حماس نے جن تجاویز سے اتفاق کیا ان کے کچھ ایسے ’دور رس‘ نتائج ہوں گے جنہیں اسرائیل قبول نہیں کر سکتا۔

عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی رفاہ میں اسرائیلی حملے شروع ہو گئے ہیں، صیہونی فوج شہر کے مشرق میں اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے، رفاہ میں بڑے پیمانے پر توپ خانے سے فائرنگ کی جا رہی ہے جبکہ ٹینکوں کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔

اسرائیلی فوج نے کارروائی سے قبل فلسطینی علاقے میں مشرقی رفاہ کے باشندوں کو’’توسیع شدہ انسانی علاقے‘‘ کی طرف زبردستی بھیجنا شروع کر دیا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی رفاہ سے تقریباً ایک لاکھ افراد کو نکال رہے ہیں، شہریوں کی منتقلی کیلئے پوسٹرز، ایس ایم ایس پیغامات، فون کالز اور عربی میں میڈیا کی نشریات کے ذریعہ پیغامات پہنچائے گئے۔

ادھر سعودی عرب نے اسرائیل کو رفاہ پر حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی خونی منظم مہم پہلے ہی فلسطینیوں کو دربدر کر چکی، اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکے، عالمی برادری نسل کشی آپریشن رکوانے کیلئے مداخلت کرے۔

حماس نے اسرائیل کی طرف سے رفاہ پر حملے کی علامات میں تیزی آنے کے ساتھ ہی اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج یاد رکھے کہ رفح اس کیلئے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا بلکہ اسرائیلی فوج کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی، اسرائیلی حملے کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، جنگ کا پھیلاؤ بہت خطرناک ثابت ہو گا۔

خیال رہے رفاہ غزہ کا انتہائی جنوب میں واقع شہر ہے جو مصری سرحد پر واقع ہے، اس شہر میں مصر اور غزہ کے درمیان آمد و رفت اور نقل و حمل کیلئے اہم ترین راہداری بھی ہے، رفاہ میں غزہ سے بے گھر ہو کر آنے والے لاکھوں فلسطینی بھی پناہ لیے ہوئے ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر نقل مکانی کیلئے مجبور کرنا شروع کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے روانہ ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئی جہاں سے آئر لینڈ روانہ ہو گی

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کیلئے براستہ دبئی روانہ ہوگئی۔ قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے روانہ ہونے کے بعد دبئی پہنچی۔

دبئی سے پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگی، جہاں قومی ٹیم تین ٹی 20انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ٹی 20 میچز 10، 12 اور 14مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی۔ گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

محمد عامر ویزہ اجراء میں تاخیر پر ٹیم کو آئرلینڈ میں جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ شاداب خان اور حسن علی بھی آئرلینڈ میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں غذائی امداد کی کھیپ بھیج دی

12 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں 264 ٹن سے زائد امدادی سامان، بشمول خوراک، پانی اور کھجور شامل ہیں

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات نے شمالی غزہ میں 400 ٹن غذائی امداد بھیج دی، جو ایک لاکھ 20 ہزار افراد کےلیے کافی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے کہا کہ امارات کی جانب سے غزہ کی پٹی خاص طور پر شمالی علاقے میں غذائی امداد کی محفوظ اور کامیاب فراہمی اور تقسیم کے عمل میں اضافے کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم برادر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور مصائب کے خاتمے کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے یہ امداد امریکن نیئر ایسٹ ریفیوجی ایڈ ( انیرا) کی شراکت کے ساتھ فراہم کی ہے ۔12 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں 264 ٹن سے زائد امدادی سامان، بشمول خوراک، پانی اور کھجور شامل ہیں۔آپریشن شیولرز نائٹ 3 کے تحت غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی کل تعداد 440 تک پہنچ گئی ہے ، جس سے غزہ کے عوام کی شدید مشکلات کو کم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll