جی این این سوشل

کھیل

اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان اور جاپان کے درمیان تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اپنا چوتھا میچ 8مئی کو کینیڈا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان اور جاپان کے درمیان  تیسرا میچ کل  کھیلا جائے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 میں بروز منگل تین میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم جاپان،ملائیشیا کی ٹیم نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیم جنوبی کوریا سے نبرد آزما ہو گی،

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ (کل) منگل کو جاپان کے خلاف کھیلے گی،

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی،گرین شرٹس نے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 گول سے مات دی تھی۔

ٹورنامنٹ میں منگل کو دوسرا میچ کینیڈا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ میزبان ملائیشیا اور نیوزی لینڈکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا چوتھا میچ 8مئی کو کینیڈا جبکہ پانچوا ں اور آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ 11مئی کو ہوگا

پاکستان

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ووٹنگ کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔

حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔

حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔3 ہزار800 پولیس افسر و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے، ان کے سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا کی امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی مذمت

رفح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں، جان کربی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی  امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی  مذمت

امریکا نے غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ ان کا ملک رفح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔

کربی نے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کرے ہوئے کہا کہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد کی لینڈنگ کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے، غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی امریکہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے زور دیا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

کربی نے زور دے کر کہا کہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتا ہے جو جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ 13 مغربی ممالک جن میں سے اکثر روایتی طور پر اسرائیل کے حامی ہیں نے گزشتہ روز تل ابیب پر زور دیا کہ وہ رفح پر بڑے پیمانے پر حملے سے گریز کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم’دی گلاس ورکر‘ نمائش کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں پیش

فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم نمائش کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں پیش

اینی میٹڈفلموں کی دنیا میں پاکستان کو اعزاز حاصل ہوگیا ہے، پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کو نمائش کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں پیش کر دیا گیا۔

فلم دی گلاس ورکر کے ڈائریکٹر عثمان ریاض نے کہا کہ 10 سال پہلےیہ سفر شروع کیا تھا، کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ فلم اس قدر شہرت حاصل کرےگی۔

اس حوالے سے ’دی گلاس ورکر‘ کے پروڈیوسر خضر ریاض نے کہا کہ بین الاقوامی اینی میشن انڈسٹری کی طرف سے فلم کو تسلیم کیا جانا ایک خواب پورا ہونا ہے۔

فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔

وِنسینٹ اپنے والد کے کام سے بے حد متاثر ہوتا ہے اور یہ ہنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور دکان پر آنے والی الیز نامی ایک لڑکی سے دوستی کے بعد اپنے تیار کردہ دلکش کانچ کے فنپارے اُسے تحفے میں دیتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ بھی ان کی دوستی میں کمی نہیں آتی اور زندگی کے مختلف مراحل میں ان کی دوستی مزید مضبوط ہوتی جاتی ہے۔

فلم کو 26 جولائی 2024 کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔’دی گلاس ورکر‘ کو اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔

یہ فلم جاپانی اینی میشن فلم اسٹوڈیو (گھبلی) سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم دی پاکستانی کریسنٹ کلیکٹیو کی پیشکش ہے جسے عالمی سطح پر بہت پریزائی مل رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll