جی این این سوشل

Shaheen Afridi Out From Team? | Pak Vs New Zealand Series | Breaking News | GNN

469 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

سعودی تاجروں کا دورہ پاکستان نتیجہ خیز ثابت ہو گا، وزیر اعظم

سعودی فرمانروا اور ولی عہد پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، شہباز شریف

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  آئندہ چند روز میں سعودی تاجروں کا دورہ پاکستان نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اعلی سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

اجلاس کو وزیرِ اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے کاروباری وفد کی اسلام آباد آمد اور متوقع شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر مجھ سمیت پوری قوم ان کی شکر گزار ہے۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ دورہ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں، سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی جو خوش آئند ہے۔

اجلاس کو سعودی عرب کی جانب سے کاروباری شخصیات کے اعلی سطح وفد کے آئندہ چند روز میں دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وفد کی بہترین مہمان نوازی کی جائے، امید ہے سعودی وفد کے ساتھ پاکستانی کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ہوں گی، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیر افضل مروت نے اپنے بھائی کو خیبر پختونخوا کابینہ سےالگ کرنے پر وضاحت

ایک ہی گھر میں 2 سرکاری عہدوں پر فائز ہونا جائز نہیں، شیر افضل مروت

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اپنے بھائی معاون خصوصی خالد لطیف کو خیبرپختونخوا کابینہ سے الگ کرنے پر وضاحت پیش کردی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں شیرافضل مروت نے کے پی کابینہ سے اپنے بھائی کی چھٹی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالد لطیف کو فارغ نہیں کیا گیا بلکہ خود استعفی دیا۔

انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے کے لیے عمران خان کی جانب سے میری نامزدگی کے بعد، ایک ہی گھر میں دو سرکاری عہدوں پر فائز ہونا جائز نہیں تھا۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مشاورت کے ساتھ، میرے بھائی خالد لطیف نے 30 اپریل کو وزیراعلیٰ کے پی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلامو فوبیاکا مقابلہ کرنے کیلئے او آئی سی کے مشترکہ اقدامات ناگزیرہیں،اسحاق ڈار

اسلامی تعاون تنظیم کے 15 ویں سربراہ اجلاس کی تیاری کے سلسلہ میں ہونے والے وزرا خارجہ کے اجلاس سے خطاب

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بحران کا واحد مستقل حل ایک محفوظ، قابل عمل، متصل اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے جو جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے 15 ویں سربراہ اجلاس کی تیاری کے سلسلہ میں ہونے والے وزرا خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دشمنی کے خاتمے کے لیے اپنی قرارداد 2728 پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ محمد اسحاق ڈار نے دو ریاستی حل کے حصول کو محفوظ بنانے کے لیے ایک جامع، شفاف اور ناقابل واپسی امن عمل کا جلد از جلد دوبارہ آغاز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر او آئی سی کی وزارتی کمیٹی کو دوبارہ فعال ہونا چاہئے۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال اور غزہ کے غیر انسانی محاصرے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور میڈیا بلیک آؤٹ سمیت جابرانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسلامو فوبیا کا اظہار دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، تشدد اور اشتعال انگیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے ہوتا ہے اگرچہ عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اپنے لیے ایک واضح تفہیم اور پابندی کا تعین کیا ہے جس میں “انٹی سمیٹیزم” اور “ہولوکاسٹ ڈینائل” سے متعلق مواد کی ذمہ داری شامل ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ گستاخانہ اور اسلام مخالف مواد کے معاملے میں ایسا نہیں ہے جو وسیع پیمانے پر پریشانی کا باعث ہے۔

نائب وزیر اعظم نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ عالمی انفارمیشن نیٹ ورکس؍پلیٹ فارمز بالخصوص گلوبل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اثرانداز ہونے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے۔ انہوں نے گستاخانہ، اسلام مخالف اور اسلامو فوبک مواد کے لیے مواد کے ضابطے کی پالیسیوں کے اطلاق کو ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll