جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

دنیا

سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں ایک اور بھارتی شہری گرفتار

یہ تحقیقات یہاں ختم نہیں ہوں گی،ہم جانتے ہیں کہ اس قتل عام میں مزید لوگ بھی ملوث تھے، انہیں تلاش کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، کینیڈین پولیس

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کینیڈا میں سکھ شہری ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں ایک اور بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، سکھ رہنما کے قتل کیس میں ایک اور بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ گرفتار بھارتی شہری امندیپ سنگھ فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں پابند سلاسل ہے، اس سے قبل 3 مئی کو البرٹا میں 3 بھارتی شہریوں کو فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتارہونےوالے بھارتی شہریوں میں کمل پریت سنگھ،کرن پریت سنگھ اور کرن برار شامل ہیں جو کہ کینیڈا میں 5 سالوں سے عارضی شہری کے طور پر مقیم تھے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے بتایا کہ یہ تحقیقات یہاں ختم نہیں ہوں گی۔ہم جانتے ہیں کہ اس قتل عام میں مزید لوگ بھی ملوث تھے، انہیں تلاش کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تمام تحقیقات مودی سرکار کی جانب اشارہ کر رہی ہیں۔

کینیڈین پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ان افراد کے بھارتی حکومت سے تعلقات تھے یا نہیں اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 8 مئی کو جون 2023 میں کینیڈین سرزمین پر سکھ شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں کینیڈا سے گرفتار 3 بھارتی شہری برٹش کولمبیا کی صوبائی عدالت میں پیش ہوگئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

غیر یقینی سیاسی صورتحال ملکی معیشت پر منفی اثرات ڈال رہی ہے، اسٹیٹ بینک

غیر یقینی صورتِ حال میں بہتری لاکر اور مزید مالیاتی یکجائی سے قلیل مدت میں مہنگائی کو تیزی سے کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ششماہی رپورٹ جاری

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک نے کہا ہےکہ غیریقینی سیاسی صورتحال ملکی معیشت پر منفی اثرات ڈال رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی رپورٹ بعنوان’پاکستانی معیشت کی کیفیت‘ گزشتہ روز جاری کی جو جولائی تا دسمبر مالی سال 2024 کے اعدادوشمار کے تجزیے پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق حقیقی اقتصادی سرگرمیوں میں گذشتہ سال کے سکڑاؤ کے برعکس معتدل بحال ہوئی جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ عارضی انتظام (ایس بی اے) نے بیرونی کھاتے پر دباؤ کم کرنے میں مدد دی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پہلی ششماہی میں ملک کے معاشی حالات بہتر ہوئےہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ عارضی انتظام (ایس بی اے) نے بیرونی کھاتے پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملی تاہم معیشت کو بدستور ساختی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق جو بڑے مسائل درپیش ہیں ان میں محدود بچتیں، طبیعی اور انسانی سرمائے میں پست سرمایہ کاری، پست پیداواریت، جمود کا شکار برآمدات، ٹیکس دہندگان کی کم تعداد اورسرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کی نا کارکردگی شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہےکہ غیریقینی سیاسی صورتحال ملکی معیشت پر منفی اثرات ڈال رہی ہے، سیاسی اور پالیسی کی غیر یقینی صورتِ حال میں بہتری لاکر اور مزید مالیاتی یکجائی سے قلیل مدت میں مہنگائی کو تیزی سے کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وسط مدت میں مہنگائی کو کم اور مستحکم کرنے کیلئے زرعی پالیسی پر بوجھ ڈالے بغیر اور بلند معاشی قمیت چکائے بغیر دیرینہ ساختی مسائل حل کرنے پر بھی اس باب میں زور دیا گیا ہے۔

مالی سال 2024ء کی دوسری ششماہی کے دوران معیشت میں معمولی بحالی کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ کاروباری اداروں کے اعتماد، نومبر 2023ء کے بعد سے بلند تعداد والے طلب کے اظہاریوں اور مالی سال 24ء کے دوران گندم کی اچھی پیدوار کے امکانات میں بہتر کے تناظر میں اسٹیٹ بینک نے جی ڈی پی نمو 2 سے 3 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب ملکی معیشت اور اجناس کی بین الاقوامی منڈی دونوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے کے باوجود قومی صارف اشاریہ قیمت مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور نئی تاریخ رقم

ہفتے کے تیسر ے روز اضافے کا رحجان ، 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی ، 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 516 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 475 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس 732 پوائنٹس اضافے سے 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 57کروڑ شیئرز کے سودے 23.4ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 78ارب روپے بڑھ کر 10ہزار 37ارب روپے پر چلی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll