جی این این سوشل

تجارت

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایل پی جی کی قیمت 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 2 ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی۔

پاکستان

ق لیگی رہنما طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

طارق بشیر چیمہ نے معافی سپیکر چیمبر مانگی ہے، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ق لیگی رہنما طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے نازیباالفاظ پر زرتاج گل سے معافی مانگ لی۔

زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ تلخ کلامی کا معاملہ تشدت اختیارکرگیا۔ تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ ملاقات کی ۔ ملاقات میں تحریک انصاف نے طارق بشیر چیمہ کی رکینت معطلی اور زرتاج گل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تاہم اسپیکر ایاز صادق کی کوششوں سے طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے معاملہ پر راضی نامہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں تلخ کلامی کے بعد ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے پی ٹی آئی رکن زرتاج گل سے معافی مانگ لی۔زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کی معافی قبول کرلی، اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے دونوں کے درمیان معاملہ ختم کر ایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا، پی ٹی آئی اراکین سمیت تمام فریقین نے اسپیکر کے کردار کو سراہا۔

بجٹ سیشن سے قبل زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ تلخ کلامی پر تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ بات چیت کی۔ تحریک انصاف نے بجٹ سیشن کیلئے طارق بشیر چیمہ کی رکنیت معطلی کا مطالبہ کر دیا ۔

تحریک انصاف نے طارق بشیر چیمہ سے فلور پر معافی کا مطالبہ کیا تو مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے فلور پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا کہا کہ اسپیکر چمبر میں ہی زرتاج گل سے معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ طارق بشیر چیمہ اپنی تقریر کے بعد زرتاج گل کی نشست کی طرف بڑھے تھے اور انہوں نے زرتاج گل کو کچھ نا زیبا الفاظ کہے تھے۔

طارق بشیر چیمہ کے زرتاج گل کو کہے الفاظ پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان بھڑک اٹھے تھے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین طارق بشیر چیمہ کی طرف لپکے تھے۔ واقعے کے بعد ایوان میں پی ٹی آئی اراکین کے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر زراعت رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے  سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

ایران کی عدالت نے سابق وزیر زراعت کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے مقدمے کی سماعت کے بعد سابق وزیر زراعت جواد ساداتی کو 3 سال قید کی سزا سنائی، 51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر رہے اور ان کے استعفیٰ دینے کے بعد کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر زراعت پر مویشیوں کی خرید و فروخت کے ایک مبینہ اسکینڈل کی بنیاد پر کیس چلایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 10 افراد کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے  اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقع شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں رقم کے تنازع پر وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق وکیل محمد اکرم اپنے کلائنٹ کے ساتھ اسلام آباد سے واپس آ رہا تھا، رقم کے تنازع پر جھگڑا ہونے پر وکیل نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے اس کا کلائنٹ نیابت علی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا بتایاکہ ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll