جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

آئی ایم ایف کی قسط ملنے سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا، وزیراعظم

اللہ تعالی نے معیشت کو بہتر بنانے کا موقع دیا ہے، پوری جان لڑائیں گے، پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے ، شہباز شریف

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کےجاری ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2016 میں میرے قائد نوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، یہ ایس بی اے دوسر ا پروگرام ہے جو مکمل ہورہا ہے ۔ 16 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی نے معیشت کو بہتر بنانے کا موقع دیا ہے، پوری جان لڑائیں گے، پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے ۔ قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی اس دن ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسی جذبے سے درست سمت میں تسلسل سے محنت جاری رہی تو قرض سے نجات اور معاشی خوش حالی کا دور بھی جلد آئے گا ۔وزیراعظم نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ججز خط کیس: سپریم کورٹ کا ہائی کورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم

ملک میں بہت زیادہ تقسیم ہے، ہمیں ایک یا دوسری جانب کھینچنا بھی عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے،چیف جسٹس کے ریمارکس

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بنچ نے چھ ججز کے خط پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ تمام دستیاب ججز کیس سنیں گے، جسٹس یحییٰ آفریدی بینچ سے الگ ہو گئے، فل کوٹ کے لئے 2 ججز دستیاب نہیں ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ چیف جسٹس بننےکےبعد فل کورٹ بنائی، پارلیمنٹ کاشکرگزارہوں جس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بنائے، اب معاملہ یہ ہے آگے کیسے بڑھاجائے اگر کوئی تجاویزہیں توسامنے لائیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ جو نکات بتائے گئے ہیں ان پر آئین کے مطابق ہائیکورٹ خود اقدامات نہیں کر سکتی؟۔ کیا آپ نے ہائیکورٹ کی بھیجی گئی تجاویز پڑھیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی میں نے تجاویز نہیں پڑھیں۔ چیف جسٹس ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کی بھیجی گئی تجاویز کو سراہنا چاہئے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ تجاویز نہیں بلکہ چارج شیٹ ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں بہت زیادہ تقسیم ہے، ہمیں ایک جانب یا دوسری جانب کھینچنا بھی عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، ہمیں اپنی مرضی کے راستے پر چلانے کیلئے مت دبائو ڈالیں ، عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا مداخلت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یہ حکومت چند ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری

موجودہ حکومت کی کوئی ساخت نہیں، فارم 47 پر کھڑی ہے، سابق وفاقی وزیر

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے ہیں تو یہ حکومت چند ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑی نہیں ، چھوڑ کر جانے والے واپس آتے ہیں۔ موجودہ حکومت کی کوئی ساخت نہیں، فارم 47 پر کھڑی ہے۔

فواد چودھری نےکہا کہ اس وقت مولانا اورصوبہ خیبر پختونخوا ایک طرف کھڑے ہیں،ہم چاہتے ہیں تلخیاں کم ہوں اللہ آسانیاں پیدا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی یا مولانا صاحب نے کسی کے ساتھ نہیں بیٹھنا، اپنے اپنے اصولوں پر رہنا ہے، یہ حکومت دھاندلی سے آئی ہے، ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزررہا ہے، چاہتے ہیں تلخیاں کم ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll