جی این این سوشل

Bilawal Bhutto Criticism on Nawaz Sharif | News Headlines | 05 PM | 09 Dec 2023 | GNN

704 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

علاقائی

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اسد منظور بٹ لاہور ہائیکورٹ کے صدر بن گئے

لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں کل 41ہزار 673 وکلاءہیں ان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 29ہزار 216 تھی ان میں خواتین ووٹر کی تعداد 2ہزار 101ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل حامد خان گروپ نے عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست سے دو چار کردیا ۔پروفیشنل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار  اسد منظور بٹ 6ہزار 195ووٹوں سے صدر منتخب ہوگئے ان کے مدمقابل  امیدوار ثاقب اکرم گوندل 5ہزار 768ووٹ حاصل کرسکے سیکرٹری کے عہدے پر دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے والے ” قادر بخش چاہل نے کامیابی اپنے نام سمیٹی انہوں نے 7ہزار 119ووٹ لیے اسی طرح ان کے مد مقابل دونوں امیدواروں میں قاسم اعجاز سمراء3ہزار 553جبکہ تیسرے امیدوار آصف محمود چوہان 1ہزار 260ووٹ لے سکے اسی طرح لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں نائب صدر کے لیے ” میاں سردار علی گہلن“ 3ہزار 344ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں ان کے مد مقابل عبدالرحمان رانجھا 2ہزار 998ووٹ لے سکے حسیب بن یوسف 1905، ملک فدا حسین 1677، مظہر عباس سیال 615، اور میاں وحید نذیر 1369ووٹ لے سکے اسی طرح لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں فنانس کے عہدے کے لیے تین امیدوار آمنے سامنے تھے ان میں خاتون وکیل فلک ناز گِل کامیاب قرار پائی ہیں انہوں نے 5ہزار 503ووٹ لیے ان کے مد مقابل حام بن شعیب کمبوہ 5ہزار 33اور فرخ شاہ 1389ووٹ لے سکے ۔

لاہورہائی کورٹ بار کے انتخابات میں دو بڑے گروپوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کا ملا عاصمہ جہانگیر احسن بھون گروپ اور پروفیشنل حامد خان گروپ کے درمیان مقابلہ ہوا پولنگ کے دن سارا دن خوب گہما گہمی رہی وکلاءنے بڑھ چڑھ کر الیکشن میں حصہ لیا اور اپنے حمایت یافتہ امیدوار کو سپورٹ کیا جبکہ لیڈی لائرز کی جانب سے اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے بازی بھی کرتی دکھائی دیں ۔

لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں کل 41ہزار 673 وکلاءہیں ان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 29ہزار 216 تھی ان میں خواتین ووٹر کی تعداد 2ہزار 101ہے جبکہ مرد ووٹر 27ہزار 115 تھی لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں الیکشن بورڈ کے چیئر مین کے فرائض میاں عرفان اکرم انجام دیئے جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے حسیب اللہ خان اور خداداد چٹھہ ڈپٹی چیئر مین کے فرائض سر انجام دیئے انتخابات کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہائی کورٹ کے تمام داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے تھے جبکہ وکلاءکو کارڈ دکھائے بغیر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک احمد خان پنجاب اسمبلی  کے اسپیکر منتخب

پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا اور حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل ہیں

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد کردہ ملک احمد خان پنجاب اسمبلی  کے اسپیکر منتخب ہوگئے ، اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں پنجاب اسمبلی اجلاس کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیرسے شروع ہوا۔

مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پرسیاسی پارٹیوں نے ایک دوسرے پر آوازیں کسی اور سنی اتحاد کونسل اورن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا اور حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل ہیں۔

نماز مغرب کے وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو نئے اسپیکر کے انتخاب کا عمل شروع کیا گیا ، اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے تھا۔ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جہاں  327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔

ن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے اور انہوں نے 224 ووٹ لیے۔ ان کی جیت پر ن لیگ کے ارکان نے شیر شیر اور مریم مریم کے نعرے لگائے۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

متحدہ عرب امارات دھند کی لپیٹ میں ،ریڈ الرٹ جاری

این سی ایم نے ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو شدید دھند سے خبردار کیا ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 

گاڑی چلانے والے افراد کو آگاہ کیا گیا ہے کہ  وہ اپنی رفتار کم رکھیں  کیونکہ ہفتہ کی صبح حد نگاہ میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ 
خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے آئندہ ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں کمی اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے بعد ہفتہ کی صبح ملک بھر میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

این سی ایم نے ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو شدید دھند سے خبردار کیا ہے ، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ افقی حد نگاہ میں خرابی کے ساتھ دھند پیدا ہونے کا امکان ہے، جو بعض اوقات مزید گر سکتا ہے۔

شیخ زید روڈ پر آج صبح شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی۔ میسج بورڈز نے سفر کرنے والوں کو رفتار کم کرنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll