Live | PML N Leader Malik Ahmad khan Media Talk | GNN
2368 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
-
Live with Dr. Shahid Masood | GNN | 03 August 2022
-
Imran Khan Kay Jeet Jany Par Nawaz Sharif Ka Ro Ro kar Bura Hal | Taron Sey Karen | GNN
-
Khabar Hai | Muhammad Malik | Arif Hameed Bhatti | Saeed Qazi | Tahir Malik | 03 August 2022 | GNN
-
خواجہ آصف قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپنے ساتھیوں پر برس پڑے | GNN

پاکستان
13 اگست کو کارکن فیض آباد پہنچیں: TLP
تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے 13 اگست کو کارکن فیض آباد پہنچیں: TLP یض آباد پہنچنے کی کال دے دی۔

ٹی ایل پی کے سیکریٹری اطلاعات محمد امجد رضوی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مانگی گئی، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔
محمد امجد رضوی نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا ہم بھارت سے آئے ہیں؟ ہماری جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، عمران خان کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت ہے تو ہمیں کیوں نہیں ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ نظریہ پاکستان مارچ اور کانفرنس کے لیے کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچنے کی کال دے دی ہے، جہاں پر سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان علامہ سعد رضوی کا بھرپور استقبال ہو گا۔
سیکریٹری اطلاعات ٹی ایل پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔
پاکستان
فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، میرا خود اب بھی فوج کے ساتھ رابطہ ہے۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حالات ایسے بنے تھے کہ سب سمجھ رہے تھے عمران خان ختم ہوگیا، اتحادی حکومت پھنس گئی ہے یہ نہ حکومت چھوڑ سکتے ہیں نہ چلا سکتے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کو صرف عوام ہی سیاست سے آؤٹ کرسکتے ہیں، جلد انتخابات کے لیے اتحادی حکومت سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کردے، اگر ایسا ہو تو پی ٹی آئی بھی دونوں صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کو تیار ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں، سب ایک ڈرامہ ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف کو واپس آنا چاہیے وہ جیل جائیں یا ضمانت کروائیں، نواز شریف واپس آئیں اور ون ٹو ون عمران خان کے ساتھ مقابلہ کریں۔
پاکستان
ورلڈ ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو مبارک باد: عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتھلیٹ ارشد ندیم کوانجری پرقابو پانےاور پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں ارشد ندیم کو90.18 میٹرکی جیولن تھرو پھینکنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر بھی مبارکباد دی۔
اس سے قبل صدرمملکت، وزیراعظم اورآرمی چیف نے بھی جیولین تھرو میں عالمی ریکارڈ بنانے اور کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی تھی۔
واضح رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان کے فخر نے ایونٹ کے فائنل میں کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو کر کے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔
جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86.81 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن اینڈریسن ہیٹرس نے پہلی تھرو 82.30 میٹر پھینکی۔
ارشد ندیم نے دوسری تھرو کی تو اُسے فاول قرار دیا گیا جس کے بعد انہوں نے تیسری تھرو 88میٹر پھینکی اور اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس سے قبل پاکستانی ایتھلیٹ کا ذاتی ریکارڈ86.38 میٹر تھرو تھا۔
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
یوٹیوب نے صارفین کیلئے شاندارفیچر متعارف کروا دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
ایمن الظواہری کی ہلاکت، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کی سرزمین استعمال ہو: ڈی جی آئی ایس پی آر
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
فیس بک نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئندہ 48 گھنٹے میں اسلام آباد میں بڑے جلسے کا اعلان کیا جائے گا:فواد چودھری
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق
-
پاکستان ایک دن پہلے
تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی پرقاتلانہ حملہ،6افراد جاں بحق