Advertisement

جاپان کے شمالی علاقے ہوکائیڈو میں 6.1 شدت کا شدید زلزلہ

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ 31 مئی کو شام 5 بج کر 37 منٹ پر آیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر May 31st 2025, 5:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جاپان کے شمالی علاقے ہوکائیڈو میں 6.1 شدت کا شدید زلزلہ

جاپان کے شمالی علاقے ہوکائیڈو میں 6.1 شدت کا شدید زلزلہ محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ 31 مئی کو شام 5 بج کر 37 منٹ پر آیا۔ جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق اس زلزلے کا مرکز کوشیرو کے جنوب مشرق میں تھا اور اس کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے کوشیرو سٹی، کشیرو ٹاؤن اور شیبیچا ٹاؤن میں شدت سے محسوس کیے گئے۔ جاپانی سیزمک اسکیل پر جھٹکوں کی شدت 4 قرار دی گئی ہے، جس کا زیادہ سے زیادہ درجہ 7 ہوتا ہے۔

Advertisement