پاکستان تحریک انصاف نے اتوار 19 دسمبر کو سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کیخلاف احتجاج ملتوی کردیا۔


کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک پر ہفتے کی دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے نالے میں گیس بھرنے سے ہونیوالے دھماکے میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد دلاور خان سمیت 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کیخلاف اتوار 19 دسمبر کو احتجاج کا اعلان کیا تھا جو ملتوی کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاج کی اگلی تاریخ سے جلد عوام کو آگاہ کردیا جائیگا، سندھ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بل کیخلاف تحریک انصاف کی جنگ جاری رہے گی۔
ترجمان پی ٹی آئی نے شیرشاہ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دوسری جانب گورنر سندھ نے عالمگیر خان کے والد کے دھماکے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے آئے تھے، عالمگیر خان اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا گیس کا تھا، تمام رپورٹس آجائیں اس سے قبل کسی پر الزام تراشی مناسب نہ ہوگی، نالوں پر تجاوزات کے معاملے پر سپریم کورٹ نے بھی احکامات دیئے ہیں، ایسے حادثات کی وجہ سے ہی سپریم کورٹ بھی ایکشن میں ہے۔
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 6 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 20 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 7 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 20 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل




