Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسزکا باجوڑ اور شمالی وزیرستان کےعلاقےبویامیں کلیئرنس آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزنے  باجوڑ اور شمالی وزیرستان کےعلاقےبویامیں کلیئرنس آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 19th 2021, 12:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسزکا باجوڑ اور شمالی وزیرستان کےعلاقےبویامیں کلیئرنس آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کردی گئی ، جوابی فائرنگ کے نتیئجے میں  بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل مارا گیا۔ غفور عرف جلیل کا شمار مولوی فقیر محمد کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، جس نے کئی دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا۔ ہلاک ہونے والا کمانڈر دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گرد کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جبکہ اُس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےبویامیں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مار دیے ہیں، دہشت گرد محمدخیل گاؤں سےویز داسرکی طرف جاتے ہوئے دیکھے گئے تھے،جس پر سیکیورٹی فورسز نے اُن کا پیچھا کر کے گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر وہ فائرنگ کےتبادلے میں مارے گئے۔

Advertisement
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 4 دن قبل
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • ایک دن قبل
حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

  • 11 گھنٹے قبل
ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

  • ایک دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 4 دن قبل
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

  • 12 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 3 گھنٹے قبل
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

  • 11 گھنٹے قبل
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement