Advertisement
پاکستان

او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس: سیکریٹری جنرل اوآئی سی کا خطاب

اسلام آباد:  اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا افغانستان کی صورت حال پر غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 19th 2021, 5:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس: سیکریٹری جنرل اوآئی سی کا خطاب

تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر اجلاس بلانا خوش آئند ہے اوراجلاس کا انعقاد اور بہترین انتظامات قابلِ تعریف ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ اجلاس بلا کر پاکستان نے افغان بحران کے عزم کا اعادہ کیا اورافغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر دنیا کی نظر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اوآئی سی نے ہمیشہ افغان مسئلے پرمضبوط مؤقف اپنایاہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ افغانستان میں امن واستحکام کیلئے علاقائی وعالمی تعاون کی ضرورت ہے،افغانستان میں امن خطے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اس اجلاس میں 20ممالک کےوزرائےخارجہ،10نائب وزرائےخارجہ سمیت70وفودشریک ہیں۔اقوام متحدہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی تنظیم کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے جس کے تحت افغانستان کو انسانی الميے سے بچانا ہے۔ یہ اجلاس 4 دہائیوں سے جنگ زدہ افغان عوام کو غربت، قحط، غذائی بحران اور سرد موسم کے مسائل سے بچانے کے لیے عالمی برادری اور امدادی اداروں کا تعاون حاصل کرے گا۔ عالمی اداروں کے مطابق 95 فیصد افغان عوام کے پاس کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں

Advertisement