اسلام آباد: اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا افغانستان کی صورت حال پر غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی 60 فیصد آبادی بھوک کا شکار ہے۔


تفصیلات کے ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بارے میں او آئی سی کی قرارداد پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے لیے امداد پر پاکستان کے مشکور ہیں۔
ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عوام کوخوراک کی کمی کاسامنا ہے،افغانستان کے معاملے پر مثبت اقدامات کوسراہتے ہیں،افغان بہن بھائیوں کی ہم سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔
یہ غیر معمولی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے قومی اسمبلی ہال میں ہو رہا ہے جس کیلئے ہال کو مسلم ممالک کے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔
اوآئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں 70 وفود شریک ہیں، جس میں مختلف اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور نائب وزرا شریک ہیں اس کے علاوہ غیر رکن ممالک اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں بھی شریک ہیں۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اجلاس میں شریک ہیں، اس کے علاوہ سعودی عرب، ترکی، ایران ،ملائشیا، انڈونیشیا، بوسنیا، آذربائیجان، بنگلا دیش، قازقستان، ترکمانستان کےوزرائے خارجہ سمیت فلسطین،اردن،صومالیہ،گمبیا، سیرالیونی اورگبون کےوزرائےخارجہ بھی شریک ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ملک چین، امریکا،برطانیہ، روس اورفرانس کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 17 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 11 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 17 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago




