اسلامی ترقیاتی بنک کیجانب سے افغانستان کیلئے ایک اکاونٹ کھولنے پر اتفاق، او آئی سی اعلامیہ
اسلام آباد: او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طحہ نے کہا کہ ہمیں ایک اور کامیابی اسلامی ترقیاتی بنک کی جانب سے افغانستان کے لیے ایک اکاونٹ کھولنے۔پر اتفاق کی صورت میں ملی ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے وزرائے خارجہ کے منعقدہ غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی:
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی سیکرٹری جنرل کے تعاون کے بغیر کانفرنس کا انعقاد ممکن نہیں تھا، او آئی سی وزراء خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے شرکاء کے شکرگزار ہیں، او آئی سی اجلاس میں افغان صورتحال پر تبادلہ خیال اہم پیش رفت ہے، افغان وفد کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا، کانفرنس کے موقع پر افغان وفد سے متعدد بار ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی المیے سے بروقت نمٹنے کی ضرورت ہے، او آئی سی اجلاس میں مرکزی نقطہ 4 کروڑ افغان عوام تھے، افغانستان کی صورتحال میں بہتری لانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے سے شعور بیدار ہوا ہے، کانفرنس کی پہلی قرارداد میں افغانستان میں انسانی صورتحال کا جائزہ پیش کیا گیا، افغانستان کیلئے او آئی سی کا نمائندہ خصوصی مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا، افغانستان سے متعلق فوری اقدامات نہ کیے گئے تو بڑانسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طحہ:
او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طحہ نے کہا کہ یہ ایک دن سے زیادہ کی کانفرنس نہیں تھی تاہم اس کی اہمیت مسلم ہے، اس کے اثرات اس خطے سے بھی باہر جائیں گے، یہ اجلاس حقیقت میں ایک کامیابی ہے، اس میں اسلامی ممالک کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور مغربی ممالک کے نمایندوں نے شرکت کی، ہم نے افغان امور کے حوالے سے او آئی سی کے خصوصی نمائندے کے تقرر پر اتفاق کیا ہے۔ہمیں ایک اور کامیابی اسلامی ترقیاتی بنک کی جانب سے افغانستان کے لیے ایک اکاونٹ کھولنے۔پر اتفاق کی صورت میں ملی ہے۔
او آئی سی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ تمام رکن ممالک اکاونٹ میں افغانستان کے حوالے سے اپنا حصہ ڈالیں گے ، ہم نےاسلامی فقہ اکیڈمی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اکادمی مختلف علما کے زریعہ فریقین کے درمیان صلح اور بات چیت کہ کوشیش کرے گی، اس سب کر کریڈٹ اسلامی جمہوریہ۔پاکستان اور سعودی عرب کو جاتا ہے، بطور سیکرٹری جنرل او آئی سی میں پاکستان اور سعودی عرب دونوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طحہ نے مزید کہا کہ افغان عوام کی مصیبتیں جاری ہیں، بہت سے لوگوں کا ہقین ہے کہ اس حوالے سے اجلاس کا انعقاد اہم ہے، بطور سیکرٹری جنرل او آئی سی میں رکن ممالک کا اس کامیابی تک پہنچنے کے۔لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 7 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 9 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 7 گھنٹے قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
