Advertisement
پاکستان

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ  کی ملاقات ، افغانستان کی تازہ صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنےتاریخی برادرانہ تعلقات کوخاص مقام دیتاہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 20th 2021, 3:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ  کی ملاقات ، افغانستان کی تازہ صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےسعودی عرب کے وزیر خارجہ  فیصل بن فرحان کی  ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور  ، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے سعودی قیادت کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اسلام آباد میں بلانے پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے حوالے سے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے ہے۔ اوآئی سی  اجلاس  افغانستان کےحوالےسےانتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنےتاریخی برادرانہ تعلقات کوخاص مقام دیتاہے، جنوبی ایشیامیں دیرپا استحکام کیلئے تنازع کشمیرکا پرامن حل ضروری ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو خاص مقام دیتا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورت حال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  سعودی وزیرخارجہ نے بارڈرمنیجمنٹ اورعلاقائی استحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہا اور  سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کیساتھ ہرسطح پرسفارتی تعاون کومزیدفروغ دیےکےعزم کااعادہ کیا۔

Advertisement
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 6 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 9 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • ایک دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • ایک دن قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement