دلہا کے والد نے رقم نہ ملنے پر شادی منسوخ کرنے کی دھمکی دی جس پر دلہن کے اہل خانہ نے لڑکے والوں کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانے جس پر دلہن کے گھروالوں نے دلہا کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں پیش آیا جہاں 17 دسمبر کو نکاح کے وقت دلہا کے والد نے لڑکی والوں سے اضافی جہیز کے نام پر 10 لاکھ روپے (پاکستانی تقریباً 22 لاکھ روپے) کا مطالبہ کیا جو دلہن کے اہل خانہ کیلئے پورا کرنا ناممکن تھا کیوں کہ پہلے ہی دلہن کے اہل خانہ نے تین لاکھ روپے نقد اور ایک لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی دلہا کو دے چکے تھے۔
دلہا کے والد نے رقم نہ ملنے پر شادی منسوخ کرنے کی دھمکی دی جس پر دلہن کے اہل خانہ نے لڑکے والوں کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانے جس پر دلہن کے گھروالوں نے دلہا کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کی جانب مدعو مہمانوں نے بھی دلہا پر ہاتھ صاف کیے، اس دوران دلہا کے گھر والے شادی ہال سے فرار ہوگئے لیکن ایک خاتون دلہا سے لپٹی رہی تاکہ اسے تشدد سے بچا سکیں اور ایک پولیس اہلکار بھی ویڈیو میں دلہا کو بچاتا ہوا نظر آیا۔
دلہن کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دلہا کی پہلے بھی دو سے تین شادیاں ہوچکی ہیں۔
In a shocking incident reported from #Sahibabad area of #Ghaziabad district in #UttarPradesh, a man, who was said to be #groom, was thrashed for allegedly demanding more #dowry. #viral #viralvdoz #video #Trending pic.twitter.com/kdL3SPb3Ej
— ViralVdoz (@viralvdoz) December 19, 2021

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 14 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 14 گھنٹے قبل


