بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے کہا ہے کہ مجھے ویرات کوہلی کا انداز اور رویہ بہت پسند ہے لیکن وہ ہر کسی سے لڑتے رہتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ایک تقریب میں جب بی سی سی آئی کے صدر سے سوال کیا گیا کہ انہیں سب سے اچھا رویہ کس کا لگتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کوہلی کا رویہ پسند ہے لیکن وہ لڑتے بہت ہیں۔
بھارت میں ان دنوں ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے برطرف کیے جانے کیے بعد تناؤ کی صورتحال ہے اور اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ویرات کوہلی سے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔
یاد رہے کہ ساؤتھ افریقا جانے سے پہلے ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے واضح طور پر کہا کہ مجھے کپتانی سے ہٹائے جانے سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا اور صرف ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ہی اطلاع دی گئی تھی۔
ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے مجھ سے ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن سے متعلق پوچھا اور آخر میں یہ بتادیا کہ تم اب ون ڈے ٹیم کے کپتان نہیں رہے ، ہم قیادت کی ذمہ داری روہت شرما کو دے رہے ہیں جس پر میں نے کہا ٹھیک ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں ون ڈے ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب تھا، ہوں اور ہمیشہ رہوں گا بلکہ میں تو ون ڈے کھیلنے کے لیے تاب ہوں۔
خیال رہے بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا میں موجود ہے جہاں وہ 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی لیکن حیران کن طور پر ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما ٹیسٹ ٹیم میں موجود نہیں ہیں اور ویرات کوہلی کو ون ڈے میں منتخب نہیں کیا گیا۔

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 14 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 18 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 14 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 17 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 17 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago




