بحرین کے ساتھ طویل مدتی اور کثیر المقاصد پائیدار تعلقات کے خواہاں ہیں:آرمی چیف
راولپنڈی:رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورانِ ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے اور بحرین کے ساتھ طویل مدتی اور کثیر المقاصد پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔
افغانستان کے حوالے سے سربراہ پاک فوج نے عالمی اتحاد اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
معزز مہمان ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا۔

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 days ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 21 hours ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 3 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 21 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- an hour ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 3 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- a day ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 21 hours ago



