شاہد آفریدی، مرلی، چمنڈا واس، شعیب ملک سمیت کئی کرکٹرز ایشیا کی ٹیم سے کھیلیں گے۔


پاکستان ، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز بہت جلد لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ بین الاقوامی کرکٹرز کی پیشہ ورانہ کرکٹ لیگ لیجنڈز نے جمعرات کو ایشیا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز کے نام کا اعلان کیا ہے۔
لیجنڈز لیگ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) رمن راہجا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایشیا کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کو ایشیا لائن کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کو لائن شیر کا نام اس لیے دیا گیا ہے کہ کیونکہ اس میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت کئی لیجنڈز کھلاڑی شامل ہیں۔
لیجنڈز لیگ کرکٹ جنوری 2022 میں عمان کے تین اسٹیڈیمز میں کھیلی جائے گی۔ اس میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں سے دو کا تعلق بھارت سے ہو گا۔
لیجنڈز لیگ کرکٹ کے کمشنر رآوی شاستری نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے لیجنڈز کھلاڑی جب ایک ٹیم سے اکھٹا کھیلیں گے تو انہیں ہرانا بہت مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی، مرلی، چمنڈا واس، شعیب ملک سمیت کئی کرکٹرز ایشیا کی ٹیم سے کھیلیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کی ٹیم میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، سنتھ جیسوریا، متھیا مرلی دھرن، چمنڈا واس، رومیش کالووتھرانا، تلکرتنے دلشان، اظہر محمود، اپل تھرنگا، مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد یوسف، عمر گل، یونس خان اور اصغر افغان شامل ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق ریسٹ آف دی ورلڈ اور بھارت کی دونوں ٹیموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 16 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 15 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 17 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 15 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 12 hours ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 16 hours ago








