دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ ابتداء میں بلکل درست ثابت ہوا پاکستان نے صرف 41 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔
تاہم اس کے بعد بھارتی بلے بازوں نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 49 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر اسکور 237 رنز تک پہنچادیا۔
بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا تھا،پاکستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آخری گیند پر پر ہدف پورا کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے ارادھیا یادیو 50 ، راجوردھن ہنگارگیکر 33 اور کوشال تامبے 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ذیشان ضمیر نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ اویس علی نے 2 جبکہ قاسم اکرم اور معاذ صداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد شہزاد 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ احمد خان نےاننگز کے آخر میں 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 23 دسمبر سے شروع ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔
ابتدائی روز کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں بھارت نے میزبان یو اے ای اور پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago




