Advertisement
پاکستان

بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک کے کئی شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی بڑھادی،لاہور میں وقفے وقفے سے بوند اباندی کا سلسلہ جاری ہے ، پارہ پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،فضائی آلودگی میں اضافہ ، ائیر کوالٹی انڈیکس 378 ریکارڈ کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 26th 2021, 10:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہوچکی ہے، لاہور سمیت ساہیوال ،وہاڑی ، لودھراں اور جھنگ میں  بارش شروع  ہوئی، گوجرہ، عارف والا، فورٹ عباس، پاکپتن ،فیروز وٹواں ،کوہلو ،کبیر والا، علی پور میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ شمالی وزیر ستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہوگیا جبکہ ڈی آئی خان کے علاقوں پہاڑ پور ڈھکی بلوٹ اور گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں تک مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل گیا جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد مطلع ابر آلود رہے گا، بالائی و وسطی بلوچستان ، جنوبی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش برفباری کی توقع ہے،جبکہ آج کے روز اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور مری میں برفباری متوقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ 
ہری پور،ایبٹ آباد مانسہرہ ، پشاور،مردان ،صوابی،دیر، چترال ، کرم، بونیر، شانگلہ ،سوات ، مالاکنڈاور کرم میں بارش برفباری کا امکان ہے۔ کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 7 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 7 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 7 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 9 hours ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
Advertisement