لاڑکانہ:مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی چودھویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی پہلی پاکستانی منتخب خاتون وزیراعظم ، قائد انقلاب محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ ان کی جائے شہادت پرمنائی جائے گی۔
یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو 21 جون انیس سو تریپن میں پیدا ہوئیں اور محترمہ بے نظیر ذوالفقارعلی بھٹوبیگم نصرت بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں ۔ ان کے والد ذوالفقار علی بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے وزیر اعظم اور صدر بھی رہے لیکن انیس سو انہتر میں انہیں پھانسی دے دی گئی۔
بے نظیر بھٹو نے ہارورڈ یونیورسٹی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جس کے بعد انہوں نے برطانیہ میں جلا وطنی کی زندگی گزاری ۔ انیس سو اٹھاسی میں ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے واضح کامیابی حاصل کی اور دسمبر انیس سو اٹھاسی میں بے نظیر بھٹو نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
بے نظیر بھٹو سترہ فروری انیس سو ستاسی میں نواب شاہ کی اہم شخصیت حاکم علی زرداری کے بیٹے آصف علی زرداری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں تھی، محترمہ بے نظیر بھٹو کے تین بچے جن میں بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھتو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری شامل ہیں۔
محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو سات اگست انیس سو نوے کو صدر اسحاق خان نے بدعنوانی اور کرپشن کی وجہ سے برطرف کر دیا جس کے بعد انیس سو ترانوے کے عام انتخابات میں ایک بار پھر پیپلز پارٹی اور بے نظیر ایک مرتبہ پھر وزیرِاعظم بن گئیں ۔ انیس سو چھیانوے میں پیپلز پارٹی کے ہی صدر فاروق احمد خان لغاری نے بے امنی اور بد عنوانی، کرپشن کے باعث بے نظیر کی حکومت کو پھر سے برطرف کر دیا۔
یادرہے کہ انیس اکتوبر دو ہزار سات میں بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن ستائیس دسمبر دو ہزار سات میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئیں تھیں ۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 15 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 6 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل


