آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی کی بری فوج کےچیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ترک بری فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور افغان صورتحال، بارڈرمینجمنٹ سمیت علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت اور افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پرزور دیا جب کہ اس دوران فریقین نے تربیت اور انسداد دہشتگردی میں عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ہمارے تعلقات کی جڑیں گہری ،ثقافتی اورمذہبی وابستگیوں میں جڑی ہوئی ہیں۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک گھنٹہ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 15 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

