اپنے ایک بیان میں کوئنٹن ڈی کوک نے کہا تھا کہ پہلی اولاد کی پیدائش متوقع ہے اور اب میں اپنے اہلخانہ کو وقت دینا چاہتا ہوں۔


کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر اور بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلے باز کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ڈی کوک کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فوری طور پر مؤثر ہو گا۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے کوئنٹن ڈی کوک کی ریٹائرمنٹ کی وجہ ان کی اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا بتائی ہے اور کہا ہے کہ ڈی کوک اہلخانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
BREAKING: #Proteas wicket-keeper batsman, Quinton de Kock has announced his retirement from Test cricket with immediate effect, citing his intentions to spend more time with his growing family.
— Cricket South Africa (@OfficialCSA) December 30, 2021
Full statement: https://t.co/Tssys5FJMI pic.twitter.com/kVO8d1e0Ex
اپنے ایک بیان میں کوئنٹن ڈی کوک نے کہا تھا کہ پہلی اولاد کی پیدائش متوقع ہے اور اب میں اپنے اہلخانہ کو وقت دینا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ 29 سالہ کرکٹر نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو سے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے 54 ٹیسٹ میچز میں 38.82 کی اوسط سے 3300 رنز اسکور کیے، ٹیسٹ کیریئر میں کوئنٹن ڈی کوک نے 6 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
کوئنٹن ڈی کوک کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اسکور 141 ناٹ آؤٹ ہے۔ کوئنٹن ڈی کوک نے وکٹ کے پیچھے 232 شکار کیے جن میں 221 کیچز اور 11 اسٹمپس شامل ہیں۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 42 منٹ قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک گھنٹہ قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل






