Advertisement

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ قائم 

نیویارک : دنیا بھر میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 31st 2021, 4:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ قائم 

جی این این کے مطابق  دنیا بھر میں ایک بار پھر  کورونا نے پنجے گاڑ لیے ، مہلک وائرس سے ایک دن میں 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 7 دنوں میں دنیا بھر میں 73 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔  مختلف ملکوں میں اوسطاً ہر روز 10 لاکھ 45 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

اعداد و شمارکے لحاظ سے23-29 دسمبر کے دوران  2019 کے آخر میں پہلی بار وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

 ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس ابھی تک دنیا میں روزانہ ہزاروں انسانون کی موت کی وجہ بن رہا ہے۔ 

عالمی ادار ہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ  کورونا کی " سونامی"  سے صحت کے نظام کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس  نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی اقسام ڈیلٹا اور اومیکرون کے ملاپ نے نئے متاثرین کے سونامی  میں اضافہ کیا   ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہیلتھ ورکرز اور ملکوں میں صحت کے نظام پر مزید بوجھ بڑھے گا جو تباہی کا دھانے پر ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ نظام صحت پر دباؤ ناصرف نئے کورونا وائرس کے مریضوں بلکہ صحت کے عملے کے بیمار ہونے کی وجہ سے پڑا تھا۔ٹیڈروس ایڈہانوم نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان کا وائرس کے کسی بھی ویریئنٹ سے ہلاک ہونے کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔

خبر ایجنسی  کے مطابق یورپ، امریکا اور کینیڈا میں 85 فیصد سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ 

دوسری جانب ڈنمارک، پرتگال، برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی نئے متاثرین کے اعداد و شمار کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔

بڑے یورپی ممالک کے دارالحکومت پیرس، لندن اور برلن میں نئے سال کے جشن کے حوالے سے تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ کچھ ممالک اب بھی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ۔  اٹلی کی جانب سے نائٹ کلبز اور کھلے آسمان تلے ہونے والے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

دوسری جانب ماہرین نے بھی آنے والے مہینوں کو اس حوالے سے بہت اہم قرار دیا ہے۔

Advertisement
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 days ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • a day ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 days ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 minutes ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 13 minutes ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • a day ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • a day ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • a day ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 18 hours ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 days ago
Advertisement