راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تحصیل میر علی اور ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر 2 علیحدہ آپریشن کیے ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 جوان شہید ہوگئے ۔


تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹانک اور میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ۔ دہشت گردوں کی شناخت شاہ زیب اور دانیال کے نام سےہوئی ہے ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کےدوران 4جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے جن میں حوالدار منور ، سپاہی ذکااللہ ، سپاہی فرحان اور سپاہی شیراز شامل ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کےقبضےسےبڑےپیمانے پر ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے جبکہ ہلاک دہشتگرد فورسز کیخلاف سرگرمیوں ، ٹارگٹ کلنگ جیسی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 14 گھنٹے قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 2 دن قبل
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 15 گھنٹے قبل
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 2 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 12 گھنٹے قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 2 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 12 گھنٹے قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- ایک دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 12 گھنٹے قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 2 دن قبل



