اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6افراد انتقال کر گئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصدر رہی ۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران 6 افراد انتقال کرگئے جبکہ 556 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 933ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 95 ہزار 933 تک جاپہنچے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 51ہزار141 ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ پاکستان میں کورونا کے 629مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 479فراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔اب تک 95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے ، اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 56 ہزار 816مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
Statistics 1 Jan 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) January 1, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 51,141
Positive Cases: 556
Positivity %: 1.08%
Deaths :6
Patients on Critical Care: 629
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 15 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 10 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل







