پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال 2022 کا شاندار آغاز ہو گیا، جی این این کی جانب سے کورونا وبا سے مقابلہ کرتی تمام دنیا کو نئے سال کی مبارکباد ۔


تلخ و شیریں یادیں لیے 2021 کا سال رخصت ہوا ، ملک بھر میں خوشیوں سے بھرے سال 2022 کا آغاز ہوگیا ، خاص طور پر نوجوان نسل اس سال کو منانے کے لیے انتہائی پرجوش نظر آئی ، اسلام آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، مری اور حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نئے سال کا استقبال شہریوں نے سخت سردی اور بعض مقامات پہ برفباری کے باوجود نہایت جوش و خروش سے کیا ہے۔
پشاور کے مختلف علاقوں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، کراچی میں بھی شاندار تقریب سجائی گئی، ڈانسنگ فاؤنٹین کا مظاہرہ بھی کیا گیا،شہر بھر سے آئے شہریوں نے رنگ رنگا نظارے دیکھے ۔
اس نئے سال پر اس سال کی خیروبرکت کی دعائیں بھی کی گئی ہیں کہ 2022 ہر کسی کے لیے خوشیوں سے بھرپورہو اور خاص کر پاکستان کے لیے بھی یہ سال خوشیوں بھرا ثابت ہو۔
دنیا بھر میں نیوائیرنائٹ پرجوش وولوے کے اظہار کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ، اس خاص موقع پر پارٹیاں اورمحافل بھی سجائی گئیں ۔
پوری دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوا جہاں 31 دسمبر کی رات 12 بجتے ہی آکلینڈ کا اسکائی ٹاور رنگوں میں نہا گیا۔ سال نو کے آغاز پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا۔ آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پہ جمع لوگوں کی بڑی تعداد نئے سال کو خوش آمدید کہا ۔
پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر آتش بازی کا خوبصورت منظر پوری دنیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز کے ذریعے دیکھا۔
براعظم آسٹریلیا کے بعد سال 2022 کا آغاز جاپان میں ہوا جس کے بعد جنوبی کوریا کے علاوہ قریبی ممالک میں نئے سال کی شروعات ہوئیں۔ گوگل بھی نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہے اور اس نے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کردیا ہے ۔
جی این این نے بھی اہل وطن اور دنیا بھرمیں موجود لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔
امید کی نئی کرن ہوئی طلوع، چڑھتا سورج لائے سکون، پرامن گزرے سال نیا، خوشیاں بنے اسکا پیغام، محفوظ رہے، آفات سے ناچاقی اور بحران سے، دعا ہے ہماری سال ہو بہتری ترقی اور خوشحالی کا کامیابی اور کامرانی کا، ویلکم 2022 #HappyNewYear #NewYear2022 #GNN pic.twitter.com/j4vNW88rBS
— GNN (@gnnhdofficial) December 31, 2021

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 16 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 16 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 14 hours ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 15 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 9 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago







