Advertisement
علاقائی

ملک بھر میں شدید سردی کا راج

لاہور:ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،  بلوچستان کے  کئی مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 1st 2022, 3:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں شدید سردی کا راج

تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال دیے ، بلوچستان کے کئی مقامات پر بارشوں اور  برفباری  کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں بارشوں کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔

کوئٹہ اور ژوب کا پارہ منفی دو تک گر گیا جبکہ قلات اور سبی میں درجہ حرارت دو ریکارڈ کیا گیا ۔   بالائی علاقوں  کنجوغی،زیارت میں رات گئے سے وقفے وقفے کے ساتھ برفباری جاری ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی اور شمالی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند  کا راج رہا ، موٹروےایم2ٹھوکر نیازبیگ سے کالاشاہ کاکو تک اور کالاشاہ کاکو سے شیخوپورہ تک  بند کردی گئی ۔ موٹروےایم3فیض پورسےسمندری  تک دھند کےباعث بندکی گئی ۔  لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار جہاں  ایئرکوالٹی انڈیکس 331ریکار ڈ کیاگیا ۔ 

 دوسری جانب آج  کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہے گا جبکہ شہر میں شمال شرقی سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج کم سے کم درجہ حرارت 12.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر قائد میں 3 تا 5 جنوری کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

Advertisement
انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان

  • a day ago
پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے

  • a day ago
وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

  • 21 hours ago
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح

  • 2 hours ago
سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی

  • a day ago
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا

بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا

  • an hour ago
 تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع

 تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع

  • a day ago
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
 حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

 حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

  • 21 hours ago
سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

  • 2 hours ago
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 hours ago
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک

بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک

  • 3 hours ago
Advertisement