سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کا کہنا ہےکہ پاکستان آکر انہیں معلوم ہوا کہ مہمان نوازی اور دوسروں سے پیار کرنا پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے۔


یحالی تاشیا کالی داسا کا کہنا تھا کہ انہوں نے 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سری لنکا میں کمرشل ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے میں کام کرنے سے قبل تین سری لنکن ڈراموں اور ایک فلم میں کام کیا تھا۔
سری لنکن اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ پاکستان میں آئیں تو انہوں نے یہاں کے لوگوں کو مہمان نواز کے طور پر دیکھا اور محسوس کیا کہ پردیسیوں کا خیال رکھنا، انہیں پیار کرنا پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے۔
انہوں کہا ہے کہ پاکستان میں اگرچہ ان کی دوستی تقریبا تمام افراد کے ساتھ ہو چکی ہے مگر سب سے زیادہ دوستی سجل علی، سائرہ شہروز اور دنانیر مبین کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سجل علی اور دنانیر مبین ان کا کافی خیال رکھتی ہیں، ساتھ ہی کہا کہ ’پاوری گرل‘ انہیں تنگ بھی کرتی رہیں۔
سری لنکن اداکارہ کے مطابق انہیں پاکستان میں کام کرکے بہت مزہ آیا اور انہیں سیکھنے کو بہت کچھ ملا اور وہ مستقبل میں بھی پاکستان میں کام کرنا چاہیں گی۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 منٹ قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل




