اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پنڈورا پیپرز سے متعلق قائم کیے گئے جائزہ کمیشن کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تحقیقات کے آخری مرحلے میں ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
وزیر اعظم جائزہ کمیشن نے پنڈورا پیپرز میں آنے والے مبینہ 700 میں سے 240 ناموں میں سے اکثریت کی تحقیقات مکمل کر لیں، جائزہ کمیشن کو 200 سے زائد پاکستانیوں نے جواب جمع کرادیئے، 240 پاکستانیوں میں سے اکثریت نے جواب میں منی لانڈرنگ کے الزمات کو مسترد کیا۔
آئی سی آئی جے نے مبینہ 700 میں سے 240 نام وزیر اعظم جائزہ کمیشن کو دیئے، جائزہ کمیشن کو موصول ہونے والے 240 ناموں میں سے 40 پبلک آفس ہولڈرز، بیوروکریٹس شامل ہیں، تحقیق کیئے گئے 240 ناموں میں سے زیادہ تر نے ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ کے الزمات کی نفی کی ہے۔
جائزہ کمیشن کے مطابق آئی سی آئی جے کی جانب سے مزید نام بھیجوائے گئے تو انکی بھی تحقیقات ہونگی، کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا پہلا مرحلہ جنوری کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
جائزہ کمیشن کو سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، نادرا، پی ٹی اے اور ایف بی آر کی معاونت بھی حاصل ہے، کمیشن 3 ماہ سے وزیراعظم کے احکامات پر پنڈوراپیپرز میں شامل ناموں کی تحقیقات کر رہا ہے، 200 سے زائد پاکستانیوں سے7 روز میں پوچھے گئے سوالات کے جواب مانگے تھے۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل




