لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ 2022 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئی خوشیاں لائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نئے سال پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ آپ سب کو میری طرف سے نیا سال بہت بہت مبارک ہو، دعا ہے کہ 2022 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئی خوشیاں لائے۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ایج گروپ کرکٹرز کو وظیفہ اور مسابقتی کرکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، انڈر 19 اور ویمنز پی ایس ایل کے لیے کام کررہے ہیں، پاکستان میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈراپ ان اور ہائبرڈ پچز پر تیزی سے کام کررہے ہیں، اسلام آباد میں اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں نئے کمرے بنانے پر توجہ مرکوز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری پر کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور ثقلین مشتاق سے بات ہوئی ہے، عام تاثر یہی ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ غیرملکی کوچز کی تقرری ہونی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فینز قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے، سال 2022 پاکستان کرکٹ فینز کے لیے بمپر سال ہے، اس سال بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 27 minutes ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 hours ago





