Advertisement
پاکستان

رواں سال پاکستان کے استحکام کا سال ہوگا:فواد چوہدری

کراچی:وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہےکہ رواں سال پاکستان کے استحکام کا سال ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 2nd 2022, 10:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رواں سال پاکستان کے استحکام کا سال ہوگا:فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کراچی میں پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے اٹارنی جنرل کو وزیر اعظم نے عدالتی کارروائی کی ہدایت دی ہے،شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 30 سال کے اقدامات کو 3 سال میں بہتر کرنا ممکن نہیں ہے۔ ہم نے اسلام آباد کا شہر بنایا اور گوادر میں کام کیا اس کے علاوہ  صنعت کو بھی بہتر کیا ہے۔ ہم نے 55 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں لیکن اس کے باوجود ملک کو ہم نے پاؤں پر کھڑا کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا بورڈ آف گورنر پاکستان حکومت نے لگانا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو یہاں بھی کم کر دیئے جاتے ہیں لیکن اب تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ گئی ہیں۔ اب ہر جگہ یوریا کا مسئلہ ہے اور منشیات سے زیادہ یوریا کی اسمگلنگ میں پیسہ ہے،پاکستان میں جتنی سستی یوریا مل رہی ہے اتنی دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے اور اب عوام نجی اسپتالوں سے بھی علاج کراسکیں گے،سندھ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ صحت کارڈ کا منصوبہ شروع کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بلوچستان میں بھی صحت کارڈ کا منصوبہ شروع ہونے جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نہ جانے کیوں سندھ کے لوگوں سے کون سا بدلہ لے رہے ہیں۔

Advertisement
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 days ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 15 hours ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 13 hours ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 17 hours ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 14 hours ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 9 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 days ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 13 hours ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • a day ago
Advertisement