کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب آپ کے بڑوں کو ملک توڑنے کی عادت پڑ گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ گلے کاٹنے والوں کا خاتمہ ہو گیا تو لاکھوں مصطفیٰ کمال بن گئے،آج مصطفیٰ کمال اکیلا نہیں ہے۔
پی ایس پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب اکیلے تھے تب بھی نہیں ڈرے جب کہ آج تو لاکھوں مصطفیٰ کمال ہیں،عوام کے حقوق کے لیے آج مصطفیٰ کمال اکیلا نہیں ہے، کراچی کے عوام ساتھ ہیں،اللہ تعالیٰ ہماری مدد کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو اب صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے سندھ کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے بھی لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہےکہ 30 جنوری 2022 بروز اتوار کو تبت سینٹر پر پورے کراچی کو جمع ہونا ہے۔
پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دور سے وزیر اعلیٰ کو آواز نہیں جاتی لہذا کوئی تقریر نہیں ہوگی اور سیدھا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گیٹ پر جائیں گے،سندھ کے عوام کو حقوق دلا کر لوٹیں گے،یہ پورے پاکستان میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان ایک ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور جو بھی 30 جنوری کو گھر میں رہا وہ ظالم کا ساتھی ہوگا، اس میں اور آصف زرداری میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 6 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 4 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل







