Advertisement
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے2019 میں 2 ہزار روپے ٹیکس دیا:ایف بی آر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم اور  وزرائے اعلیٰ سمیت ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 4th 2022, 2:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعلیٰ پنجاب نے2019 میں 2 ہزار روپے ٹیکس دیا:ایف بی آر

تفصیلات کے مطابق  ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی آمدنی 9 لاکھ 38 ہزار روپے تھی اور عثمان بزدار نے سال 2019 میں 2 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آمدنی 5 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 10 لاکھ 99 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی آمدنی 25 لاکھ 80 ہزار روپےتھی اور انہوں نے 66 ہزار 258 روپے ٹیکس ادا کیا۔

گذشتہ سال منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی آمدنی 78 لاکھ 58 ہزار روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 10 لاکھ 61 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

قومی خزانے میں ٹیکس کے ذریعے سب سے زیادہ رقم پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے جمع کرائی ہے۔

ایف بی آرکی جانب سے جاری  ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق پی ٹی آئی کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے 14 کروڑ7 لکھا روپے سے زائد ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔

یاد رہے کہ نجیب ہارون نے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ وصول نہیں کریں گے۔

ایف بی آرکی جانب سے جاری  ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق نجیب ہارون کے بعد طلحہ محمود نے 3 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا، اس طرح وہ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آمدنی 4 کروڑ 35 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس دیا۔

پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی آمدنی 28 کروڑ 26 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے  22 لاکھ 18 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی آمدنی 5 کروڑ 63 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 82 لاکھ 42 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

ان کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سال 2019 کی آمدنی 3 کروڑ 81 لاکھ روپے تھی اور بلاول نے سال 2019 میں 5 لاکھ 35 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

وفاقی وزیر اسدعمرکی سال 2019 کی آمدنی 3کروڑ روپے تھی اور انہوں نے 42 لاکھ 72 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی 2019 کی آمدنی 6 کروڑ 57 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 2019 میں 1کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔

ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سالانہ آمدنی 83 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے2019 میں 8 لاکھ 51 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کی 2019 کی سالانہ آمدنی تقریبا34 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 1لاکھ 36 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

Advertisement
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

  • 2 دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری

انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری

  • ایک دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

  • 2 دن قبل
پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

  • 12 گھنٹے قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال

ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

  • 16 گھنٹے قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

  • 17 گھنٹے قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر

لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور

  • 2 دن قبل
ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

  • 17 گھنٹے قبل
پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement