Advertisement
علاقائی

2021 میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اراضی ریکارڈ سنٹر کی تعداد میں پیش قدر اضافہ

لاہور: 2021 میں مجموعی طور پر قریباً40 لاکھ مالکان و حقداران اراضی کو فرد کے اجرا اور تصدیق انتقالات کی کمپیوٹرائزخدمات فراہم کی گئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 4th 2022, 2:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
2021 میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اراضی ریکارڈ سنٹر کی تعداد میں پیش قدر اضافہ

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے وژن اور عوامی سہولت کے پیش نظر 2021 میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اراضی ریکارڈ سنٹر کی تعداد میں پیش قدر اضافہ کیا ہے۔ نادرا، بینکوں اور دیہی مراکز مال سے الحاق کی بدولت یہ تعداد5000 سے زائد ہوچکی ہے۔ سنٹرز کے دائرہ کار میں وسعت کی بدولت خدمات کے حجم اور سرکاری خزانہ کی آمدن میں بتدریج اضافہ کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

 2021 میں مجموعی طور پر قریباً40 لاکھ مالکان و حقداران اراضی کو فرد کے اجرا اور تصدیق انتقالات کی کمپیوٹرائزخدمات فراہم کی گئیں۔ ان خدمات کے عوض صوبائی گورنمنٹ اور پلرا چارجز کی مد میں سے کم و بیش سوا پندرہ ارب روپے سرکاری خزانہ میں جمع کیے گئے۔کل27 لاکھ فردات میں 18لاکھ سے زائدفردات اراضی ریکارڈ سنٹر، ساڑھے5لاکھ نادرا ای سہولت،قریباً2لاکھ دیہی مراکز مال، ایک لاکھ آن لائن جبکہ 31ہزار اور 21ہزار فردات موبائل مراکز اوربینکوں سے جاری کی گئیں۔

اسی طرح سوا بارہ لاکھ تصدیق شدہ انتقالات میں قریباً 11لاکھ انتقالات اراضی ریکارڈ سنٹر، سوا لاکھ دیہی مراکز مال،40ہزارموبائل مراکز اور 1800 انتقالات کی تصدیق بذریعہ بینک کی گئی۔علاوہ ازیں رجسٹری اور انتقالات میں مطابقت کے لیے تمام سب رجسٹرار دفاتر کوبھی کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے کرپشن فری پاکستان وژن کے تحت پلرا میں عوامی شکایات کے اندراج اور فوری حل کے لیے مخصوص ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ پلرا میں پرائم منسٹر پورٹل کے ذریعے 2021 میں 479 شکایات موصول ہوئی ہیں۔جن پر فوری کاروائی کرتے ہوئے سائلین کو ریلیف فراہم کیا۔ پلرا میں جزا وسزا کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے عملہ کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی بنا پر سال 2021 میں 99 آفیسر اور آفیشلز کے خلاف انکوائری اور دیگر انضباطی کاروائی مکمل کرتے ہوئے 34افراد کو نوکری سے برخاست کیاگیاہے۔    

پلرا کی جانب سے دیگر اصلاحتی اقدامات بھی زیر عمل ہیں۔ یونیورسل رسائی کے ذریعے بہت جلد سائلین کو کسی بھی جگہ سے اپنے مطلوبہ علاقہ کی خدمات حاصل کرنے کی سہولت میسر کی جائے گی۔ لینڈ ریکارڈ کے متحد اور مربوط نظام رائج کرنے کے لیے شہری اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا بھی جلد آغاز کر دیا جائے گا۔

Advertisement
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 days ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 19 hours ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 days ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 21 hours ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 17 hours ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 21 hours ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 14 hours ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 days ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 20 hours ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 days ago
Advertisement