کوئٹہ: ضلع کیچ تربت اور گوادر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،مختلف اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، گزشتہ دنوں ایران میں آنیوالے سیلابی ریلے اور طوفان سے سرحد علاقے متاثر ہوا ہے، ضلع کیچ تربت اور گوادر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، کیچ کی مختلف تحصیلوں میں 100 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر نقصانات کا تخمینہ لگایا جائیگا۔
دوسری جانب کراچی شہر میں موسم سرما کی دوسری بارش، اب تک کہاں کتنی ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں ، اب تک سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پی اے ایف فیصل بیس اور گلشن حدید میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جناح ٹرمینل میں 1.8،اولڈ ائیرپورٹ میں 1.5،یونیورسٹی روڈ اور سرجانی میں 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ناظم آباد اور پی اے ایف بیس مسرور میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نارتھ کراچی0.8،ڈی ایچ اے اور گلشن معمار میں 0.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے کم بارش اورنگی ٹاؤن میں 0.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 13 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 10 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 10 گھنٹے قبل





