صنعا: یمن کے اسٹریٹجک شہر ماریب کے قریب تازہ جھڑپوں میں تقریباً 200 جنگجو مارے گئے ہیں۔

صحت کے ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سعودی زیرقیادت اتحاد کے فضائی حملوں اور ماریب کی سرحد سے متصل شبوا اور البیدہ صوبوں میں حکومت نواز فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 125 سے زائد حوثی باغی مارے گئے ہیں ،
یمنی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت نواز جائنٹس بریگیڈ، جسے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے، کے بھی 70 جنگجومارے گئے ہیں ۔ یہ جھڑپیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق، سعودی زیرقیادت اتحاد یمن کی حکومت کی حمایت میں حوثیوں کے خلاف تقریباً سات سالوں سے لڑ رہا ہے، جس نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ہے اور دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا کر دیا ہے۔
گزشتہ روز حوثی باغیوں نے کہا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کا جھنڈا لہرانے والے ایک فوجی جہاز پر قبضہ کر لیا ہے۔ جس پر سعودی اتحاد نے اصرار کیا کہ وہ طبی سامان لے کر جا رہا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں حوثی باغیوں کے علاقوں پر سعودی فضائی حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جب کہ حوثیوں نے مملکت پر میزائل اور ڈرون حملوں کو تیز کر دیا ہے۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 14 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 10 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل








