آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ قواعد و ضوابط اہم ہیں خاص طور پر جب یہ سرحد سے متعلق ہوں۔


آسٹریلیا نے عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ملک میں داخلے کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نوواک جوکووچ ویزا منسوخ ہونے کے بعد اپنے 2021 کے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔
آسٹریلیا کے وزیر صحت گریک ہنٹ کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی پر ہے کہ وہ اس پر اپیل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، لیکن ویزا منسوخ ہونے پر ملک چھوڑنا ہوگا۔
سربین ٹینس اسٹار، آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے یا پھر ان کے پاس کسی آزاد پینل کے ذریعے استثنیٰ ہونا چاہیے۔
عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے پر آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا بیان بھی سامنے آگیا، ان کا کہنا تھا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں، مضبوط سرحدی پالیسیوں سے آسٹریلیا میں کورونا سے کم ترین اموات ہوئیں، اور اب بھی محتاط رہنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ قواعد و ضوابط اہم ہیں خاص طور پر جب یہ سرحد سے متعلق ہوں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 hours ago


