لاہور : صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے۔


محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبائی وزیرصحت کو ویری ایشن ڈیٹیکشن کٹس سے اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا دو روز قبل کورونا مثبت آیا تھا ۔ محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یاسمین راشد کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام مثبت کیسز میں نوے فیصد سے زائد اومی کرون کی تصدیق ہو رہی ہے۔ اس لیے شہریوں کو تمام احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویریئنٹ پاکستان میں تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 2.32 فیصد ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے پا کستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اومی کرون کے کیسز ہر جگہ سے آ رہے ہیں، کراچی میں مثبت اومی کرون ویرینٹ کیسز کی شرح 8 فیصدسے زائد جبکہ لاہور اور پشاور میں 2.2 فیصد ہے۔
ملک میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 955 ہوگئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 85کیسز رپورٹ ہوئے جوکہ پچھلے دو ماہ کے عرصے میں نئے کورونا کیسز کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 5 گھنٹے قبل


