2019 میں صدر ناذربیاف کے استعفے سے سبق سیکھتے ہوئے مظاہرین کا ماننا ہے کہ حکومت میں تبدیلی ہمیشہ مطلوبہ نتائج نہیں لاتی۔


تیل کے زخائر سے مالا مال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قازقستان میں مظاہرے تیسرے روز بھی شدت اختیار کرگئے.
عالمی میڈیا کے مطابق الماتی مین اسکوائر پر فورسز اور سینکڑوں مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے الماتی کے ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا تھا جبکہ مظاہرین نے پولیس کے کئی دفاتر پر بھی دھاوا بولا جسے ناکام بنا دیا گیا۔
روس قازق صدر کی درخواست پر بگڑتے حالات پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اپنی فوج بھیج رہا ہے جبکہ ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے، الماتے شہر کے بعد دارالحکومت نورسلطان میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دینے کی اطلاعات ہیں۔
حکومت کو برطرف کیے جانے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیے جانے کے باوجود مظاہرین سڑکوں سے جانے کو تیار نہیں ہیں۔ 2019 میں صدر ناذربیاف کے استعفے سے سبق سیکھتے ہوئے مظاہرین کا ماننا ہے کہ حکومت میں تبدیلی ہمیشہ مطلوبہ نتائج نہیں لاتی۔
مظاہرین کی جانب سے اپنے پانچ بڑے مطالبات پیش کیے گئے ہیں، پہلا حکومت میں حقیقی تبدیلی، مقامی گورنرز کا براہ راست انتخاب کے ذریعے چناؤ، 1993 کے آئین کی بحالی جو صدر کے اختیارات اور مدت اقتدار کو کا تعین اور محدود کرتا ہے، سماجی کارکنوں اور مظاہرین کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جائے گی اور موجود حکومت کے رشتہ داروں کے علاوہ عوامی نمائندوں کو اہم سرکاری عہدوں پر تعینات کیا جائے۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل






.jpeg&w=3840&q=75)