Advertisement
پاکستان

اتنظار ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فارن فنڈنگ رپورٹ سامنے آئے:فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 40 ہزار ڈونرز کا حساب دیا اورفارن فنڈنگ کیس میں سرخرو ہوئی،اب اتنظار ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فارن فنڈنگ رپورٹ سامنے آئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 7 2022، 3:47 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
اتنظار ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فارن فنڈنگ رپورٹ سامنے آئے:فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کی کمر ٹوٹے گی اور معاشی استحکام بھی آئے گا، کچھ لوگوں کی امیدیں روزانہ کی بنیاد پرٹوٹیں گی، مہنگائی کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ تیارکیا ہے، فنانس بل جنوری کے دوسرے ہفتے پاس ہوجائے گا، 10 جنوری کو منی بل پاس ہو جائے گا، سٹیٹ بینک بل بھی اسی کے ساتھ پاس ہوجائے گا، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد استحکام آئے گا، کورونا سو سال بعد آنے والی بڑی بلا ہے، کورونا کے باوجود معاشی حالات بہترہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری اپوزیشن کو کھلی آفرہے، اپنے مقدمات کے بجائے اصلاحات پربات کریں، الیکشن، اکنامک ریفارمز پر ہم ہر وقت تیارہے،

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافیوں کیساتھ بدتمیزی پر مریم نواز کو معافی مانگنی چاہیے، سی پی این ای نے بھی معافی کا مطالبہ کیا ہے، پرویزرشید سنیئرسیاستدان ان کی طرف سے بھی معافی آنی چاہیے، مسلم لیگ (ن)کوبھی معافی مانگنی چاہیے۔ مریم نوازنے پرویزرشید کیساتھ فون لیک کوتسلیم کیا، اب مریم نوازنے فون لیک کا اعتراف کرلیا ہے، ان میں اگرشرم ہوتی تو میڈیا کے لوگوں کوگالیاں نکالنے پرمعافی مانگتی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا، نوازشریف کو17ماہ ہو گئے، کبھی ایک، کبھی دوسرے ریسٹورنٹ میں جاتے ہیں، لیکن علاج نہیں کرایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جان پیسوں میں ہے، یہ وہ طوطا ہے جس میں شریف خاندان کی جان ہے، نوازشریف فیملی کو یہ پیسے واپس کرنا ہوں گے، میرا خیال مریم نوازاس طرف اشارہ کررہی تھی۔

Advertisement
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 4 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • ایک دن قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 7 گھنٹے قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 4 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 4 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement